انٹرنیشنل

ایران کے حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں۔ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ

ایران کے حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں۔ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ

ہمارے ردعمل کا وقت اور انداز جنگ بندی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے واضح کردیا ہے کہ ایران کو دفاع کا قانونی حق حاصل ہے اور ایران کو حاصل حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایران کے یو این مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا ردعمل ممکنہ جنگ بندی کیلئے نقصاندہ نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ردعمل کا وقت اور انداز جنگ بندی پر اثرانداز نہیں ہوگا، ایران کی ترجیح ہے کہ غزہ میں دیرپا جنگ بندی ہو، جنگ بندی معاہدہ اگرحماس کو منظور ہوا تو ایران کو بھی قبول ہوگا۔خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کے تبادلے کیلئے براہ راست اور مصالحتی سرکاری چینلز ہمیشہ قائم رہے ہیں تاہم دونوں فریق اس کی تفصیل ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You