انٹرنیشنل

بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی گئی

کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونیوالے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد بنگلا دیش حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے، مقامی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی پر پابندی کا فیصلہ گزشتہ دنوں 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ہوا تھا، جسے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماؤں نے غیر قانونی، غیر آئینی اور ماورائے عدالت قدم قرار دیا۔

یاد رہے کہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف پچھلے ماہ طلبا نے احتجاج کیا تھا، طلبا مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زیادہ مظاہرین جاں بحق ہوئے تھے اور پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You