انٹرنیشنلاہم خبریں

حزب اللہ پرحملہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔ایران

حزب اللہ پرحملہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔ایران

یاد رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے ٹیلی فون رابطے کے ذریعے یہ گفتگو کی۔

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے نزدیک حملے کی آڑ میں حزب اللہ پر حملہ کیا گیا تو یہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے ٹیلی فون رابطے کے ذریعے یہ گفتگو کی۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ حزب اللہ پر حملے کی صورت میں اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ایران کے نئے صدر نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی طرف ان کے بطور صدر منتخب ہونے کی توثیق کے بعد اپنی ذمہ داریاں اتوار کے روز باضابطہ سنبھال لی ہیں اور امکان ہے کہ مسعد پزشکیان صدارت کا حلف آج منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ میں لیں اٹھائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You