اہم خبریںپاکستان

حکومت کا طرز عمل غیر سیاسی، بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل سامنے آگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل سیاسی نہیں، غیر سیاسی ہے، یہ کیا ہوا کہ آؤ بیٹھیں مذاکرات کریں، کیا مذاکرات کی دعوت اس طرح دیتے ہیں؟ پہلے بتایا جائے کہ سیاسی جماعتیں، دوسری سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت اس انداز میں دیتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تو پر امن احتجاج تک نہیں کرسکتے، اس طرح کی مذاکرات کی پیشکش کو ہم کیسے تسلیم کرلیں؟ یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ ظلم اور زیادتیاں آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بھی ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، یہ لوگ چادر، چار دیواری کو پامال کررہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You