پنجاب

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ’ڈائٹ پلان‘ قرار دیدیا

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو "ڈائٹ پلان” قرار دے دیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوپہر تین بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام سات بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے، 9 مئی کے مجرم کے لئے ’انٹر مٹنٹ فاسٹنگ‘ ہو رہی ہے، دوپہر کا کھانا کھا کر شام کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مجرم کے لئے چار گھنٹے کا ’ڈائٹ پلان‘ ہی فالو کیا جا سکتا ہے، ملک کو مہنگائی، عوام کو بھوکا کرنے والے کے لئے چار گھنٹے کی ہی بھوک ہڑتال کا مذاق کیا جا سکتا ہے، پچیس کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے 9 مئی کے مجرم کے لئے چار گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی تنصیبات ، شہدا کی بے حرمتی ، قائدِ اعظم کے گھر کو جلانے ، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والے سزا کے مستحق ہیں، چار گھنٹے بھوک ہڑتال کے نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You