انٹرنیشنل

نائٹ کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست مسیسیپی میں ایک نائٹ کلب کے باہر مسلح شخص نے باہر نکلنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مسیسیپی میں نائٹ کلب کے باہر کھڑے افراد پر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 کے قریب افراد شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلح شخص نے 3 نوجوانوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے بھگدڑ مچ گئی جس پر ملزم نے چاروں اطراف گولیاں چلائیں۔

زخمیوں کا ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی، ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سال تھی۔ 16 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، تفتیشی عمل جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You