خیبرپختون خواہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، تاحال واقعے میں کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ 18 جولائی کو بھی مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You