اہم خبریںپاکستان

دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، لاشیں نہ مل سکیں

دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، مرنے والوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں فیملی کے ساتھ پکنک منانے کیلئے آئے 2 نوجوان گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دریائے چناب میں نہانے کیلئے اترے اور گہرے پانی کی نظر ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 5 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے باوجود نوجوانوں کی لاشیں نہ مل سکیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا، صبح ہوتے ہی نوجوانوں کی دوبارہ تلاش شروع کر دی جائے گی، دریا میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت صابر اور انار گل کے ناموں سے ہوئی جو آپس میں کزن ہیں، دونوں کا تعلق گجرات سے ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You