
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شہر جہلم کے مرکزی جلوس کی خود نگرانی کر رہے ہیں،
پولیس افسران اور جوان الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،
جلوس روٹ کی کلوز سرکٹ کیمروں کے ساتھ نگرانی کی جا رہی ہے،
پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دی جا رہی ہیں،
شرکاء کو میٹل ڈیٹکٹرز اور واک تھرو گیٹ کے ذریعےچیکنگ کے بعد جلوس میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے،
بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں،
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ڈائیورشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،
جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



