اہم خبریںسندھ

شہدائے کربلا کی قربانیاں صراط مستقیم پر چلنے والوں کیلئے روشن مثال ہیں: گورنر سندھ

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شہدائے کربلا کی قربانیاں صراط مستقیم پر چلنے والوں کیلئے روشن مثال ہیں۔

یوم عاشورکے موقع پر اپنے پیغام میں اپنے پیغام میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آج حضرت امام حسین ؓ کی تاریخ ساز جدوجہداورفقید المثال شہادت کا دن ہے،یہ دن ہمیں حضرت امام حسینؓ کے پیغام اور ان کے تاریخی کردار کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہر دور میں صراط مستقیم پر چلنے والوں کے لئے ایک روشن مثال ہے، سچائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ثابت قدمی سے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ آج فسلطین میں انسانی تاریخ کی بدترین نسل کشی کی جارہی ہے،ہمیں امام حسینؓ کے فکر و فلسفہ کے تحت ہر ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You