مخصوص نشستوں کے فیصلے سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے:انجینئرندیم ممتاز قریشی

مخصوص نشستوں کے فیصلے سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے:انجینئرندیم ممتاز قریشی
سیاسی و معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ حکومت و اپوزیشن ذاتی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھے:چیئرمین
اقتدار کی کھینچا تانی کے کھیل میں مصروف سیاسی قوتوں کو ملک و قوم کو درپیش مسائل کا ذرا برابر بھی ادراک نہیں ہے:گفتگو
ٹیکسز کی بھرمار سے پاکستانی معیشت تباہ ہوچکی،ملک بیرون ممالک قرضوں سے بھی آگے نہیں بڑھ پائے گا:اظہار خیال
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے حوالے سے خصوصی گفتگو
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کم ہونے کی بجائے مزید بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے فیصلے کے حوالے سے جن تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس سے لگ یہی رہا ہے کہ وہ اپیل پر جائیں گے اور الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کا موقف بھی اس کے خلاف ہے جس سے لگ یہی رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سیاسی اختلافات میں اضافہ ہوگا جبکہ دوسری جانب ملکی حالات کسی طور بھی سیاسی کشیدگی کے اجازت نہیں دے رہے تاہم حکومت و اپوزیشن کو چاہیے کہ اقتدار کی جنگ میں پاکستان اور عوام کو نقصان پہنچانے کی بجائے ان کے وسیع تر مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی کا خواب کسی طور بھی پورا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر صاحب اقتدار سیاسی قیادتوں نے اب بھی میں نہ مانوں کی رٹ نہ چھوڑی تو اس کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اناپرستی اور ہٹ دھرمی کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک اور عوام کے وسیع تر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے تاکہ پاکستان کو جن معاشی چیلنجز کا سامنا ہے وہ حقیقی معنوں میں دور ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی کھینچا تانی میں جو ملک و قوم کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے شاید اُس کا اندازہ اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے روایتی و موروثی سیاستدانوں کو نہ ہو اگر انہیں ہوتا تو یہ لوگ اسی قدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کررہے ہوتے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان مزید بیرون ممالک قرضوں کے سہارے آگے نہیں بڑھ پائے گا کیونکہ ٹیکسز کی بھرمار سے ملکی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہ ہوتی جارہی ہے اور پاکستان پر مسلسل قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اس سے چھٹکارے کیلئے ضروری ہے کہ زمینی حقائق کو مد نظررکھتے ہوئے دانشمندی کا مظاہرہ کیا جائے



