اہم خبریںپاکستان

اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی: وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھا کر لیں تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام کو آخری پروگرام تصور کرنا ہے، اجتماعی کاوشوں سے ہم پاکستان کو عظیم تر اور باعزت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا، ہم نے آئی ایم ایف سے جان چھڑانی ہے، معاہدے پر وفاقی وزیر خزانہ سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں کمزوریوں سے جان چھڑانا ہو گی، ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے جس بھی سپورٹ کی ضرورت ہو گی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی، ایف بی آر میں ڈیجیٹیلائزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے وسائل سے اربوں، کھربوں ٹیکس کی مد میں اکٹھا کر لے تو ہمیں چند اربوں کیلئے آئی ایم ایف میں جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You