پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
انسانی ترقی کے انڈیکس میں 192ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 161ویں نمبرہے:گفتگو
آبادی پر قابو پانے کیلئے بنگلہ دیش،ایران اور انڈونیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا:چیئرمین
آبادی کا بڑھتا ہوا سیلاب وسائل کی کمی کے ساتھ ملکی ترقی میں حائل رکاؤٹوں میں اضافہ کا باعث ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 11جولائی آبادی کے عالمی دن پرقوم کے نام خصوصی پیغام
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئرندیم ممتا زقر یشی نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کے باجود انسانی ترقی کے انڈیکس میں 192ممالک کی فہرست میں 161ویں نمبر ہے،آبادی کا بڑھتا ہوا سیلاب جہاں وسائل میں کمی کا باعث بن رہی ہے وہاں ملکی ترقی میں حائل رکاؤٹیں بھی بڑھتی جارہی ہیں،پاکستان 25کروڑ آباد کا حامل ملک ہے مگر سہولیات اُس حساب سے نہیں بڑھیں جس حساب سے پاپولیشن بڑھ رہی ہے،آبادی میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانے کے دعوے اور وعدے تو شروع دن سے ہوتے آرہے ہیں مگر ان پر عملدرآمد کے فقدان کی وجہ سے آبادی پر قابو پانا مشکل ہوتا جارہا ہے،پاپولیشن میں اضافے کا رجحان صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے،دنیا کی کل آبادی اس وقت 8ارب تجاوز کرچکی ہے اور اس میں اس قدر اضافہ باعث تشویش ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کواس مسئلے کے حل کیلئے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار 11جولائی آبادی کے عالمی دن پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ناکافی تعلیم، صحت اور آمدن کے انڈیکیٹرز کے لحاظ سے پاکستان سال 2021-22 میں 7 درجے نیچے چلا گیامگر حکمران طبقہ اس حوالے سے مسلسل خواب خرگوش میں مبتلا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ہمیں بنگلہ دیش،ایران اور انڈونیشیا جیسے اسلامی ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اگر دیگر مسائل کی طرح اس پر بھی چشم پوشی اختیار کی گئی تو آنے والے دنو ں میں ملک و قوم کو درپیش مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گے۔



