
جہلم : ایس ایچ او تھانہ سول لائینز اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث02ملزمان گرفتار ،چھینی گئی رقم ،موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان جہانزیب اور ہادی کوگرفتار کر لیا،
ملزمان سے04عدد موبائل فونزمالیتی12لاکھ روپے ،چھینی گئی رقم30ہزار روپے ،جبکہ ملزم ہادی سے01عدد موٹر سائیکل اور ملزم جہانزیب سےواردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
شہریوں کی جان و مال کی خفاظت اولین ترجیح ہے،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ



