انٹرنیشنلاہم خبریں

حج کے دوران شدید گرمی سے ساڑھے 500 سے زائد حاجی جاں بحق ہوئے

حج کے دوران شدید گرمی سے ساڑھے 500 سے زائد حاجی جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ اموات مصری شہریوں کی ہوئیں۔خبر ایجنسی

مکہ(نمائندہ رحمن بنگش)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر سے ہے جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق گرمی سے اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے جبکہ دوران حج گرمی سے ایران کے 11، سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ پیر کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عزام کرام کے لیے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ سعودی انتظامیہ نے مختلف ممالک سے آئے عزام کرام کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You