
بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 26 افراد ہلاک۔
سیلاب سے 15 سے زائد اضلاع متاثر ہوئے جبکہ 1300 ایکڑ سے زائد پر کھڑی فسلیں تباہ ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا
آسام(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، سیلاب سے ریاست آسام کے 15 سے زائد اضلاع متاثر ہوئے جبکہ 1300 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ سیلاب کے باعث 5000 سے زائد لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد جانور بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔



