عنوان: این جی اوز کا غیر شرعی حملہ

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*
*عنوان: این جی اوز کا غیر شرعی حملہ…!!*
*کالمکار: جاوید صدیقی*
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انسانی خدمت کی آڑ میں اسلام اور اسلامی شعائر اور قوانین پر حملہ کرنے کی مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں این جی اوز کی جانب سے ایک ایسے دفتر جسے دودھ بینک کا نام دیا گیا ھے اس کی رسم افتتاح کا اجراء کیا گیا ھے جس میں لاوارث اور بے ماں کے نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلایا جائیگا یعنی اب بغیر ماں کے عورتیں اپنا دودھ اس دفتر میں جمع کرائیں گی اور وہ دودھ نومولود بچوں کو پلایا جائے گا یعنی کوئی نہیں جان پائے گا کس بچے نے کس ماں کا دودھ پیا ھے یعنی رضاعی بہن بھائی کا جو تصور اسلام نے دیا اسے ختم کرنا کرنے کی غیر مسلم اور قادیانیوں کی ایک مزموم سازش سامنے آگئی
کون لوگ ہیں یہ اور مملکتِ خُدا داد پاکستان میں کیا ھورہا ھے ہم کس سِمت میں جارہے ہیں، ہماری تمام مکتبہ فکر کے علماءِ کرام، چیف جسٹس آف پاکستان، شریعت کورٹ سے اپیل ہے کہ اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اس پر فوری اور سخت ایکشن لیں اور جلد از جلد اس "ہیومن ملک بنک” کو بند کرایا جائے، ساتھ ہی ساتھ عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ اس معاملے کی نزاکت کو سمجھیں اور ہر ایک اپنی بساط کے مطابق سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا گوکہ ہر جگہ اس قبیح اور غیر شرعی و اسلامی عمل کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ اربابِ اختیار تک یہ آواز پہنچ جائے اس بابت میں نے اپنے قلم سے جہاد شروع کیا ھے اور امید ھے کہ میرے قلیق میرے دوست صحافی حضرات اور میرے قلیق میڈیا پرسن اور اینکرز حضرات اس مزموم غیر شرعی عمل پر بھرپور اپنا دینی اخلاقی اور مذہبی کردار ادا کریں۔ اس عمل پر اگر خاموشی برتی تو یاد رکھئیے یہ دھریئے بدعقل اور دین سے نابلد بجانے آگے اور کیا کارفرمائی کر گزریں یاد رھے کہ آج پاکستان دنیا بھر کے لادین دھریوں منافقوں آزاد خیالوں جدت پسندوں کے اسلام مخالف حملے بڑی طاقت اور خفیہ سازشوں سے جاری ہیں، عصر حاضر میں علماء و مشائخ پیر عظام اور اسلامی اسکالرز کی سب سے زیادہ ذمہداری بڑھ چکی ہے کہ وہ مسالک سے نکل کر خالص دین محمدی ﷺ کے تحفظ و ناموس کیلئے یکجا متحد ھوجائیں اور غیر شرعی اعمال و قوانین پر قلم سے زبان سے بیان سے خطاب سے کالم سے اور جسمانی اعمال سے بھی جہاد کریں اللہ ھم سب کا حامی و ناظر رہے آمین یا رب اللعالمین




