انٹرنیشنلاہم خبریں

کانگو :دریا میں کشتی ڈوبنے سے 86 مسافر ہلاک

کانگو :دریا میں کشتی ڈوبنے سے 86 مسافر ہلاک۔

حادثے کی ممکنہ وجہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کا سوار ہونا تھا۔

کنشاسا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کانگو کے دارالحکومت کے قریب 271 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے صوبے مائی ندومبے کے دریائے کووا میں ڈوبنے والی کشتی مقامی طور پر بنائی گئی تھی۔حادثے کی ممکنہ وجہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کا سوار ہونا تھا۔کشتی مسافروں کو دارالحکومت کنشاسا لے کر جا رہی تھی لیکن انجن کی خرابی کی وجہ سے دریا میں رک گئی اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔مسافروں میں سے 185 نے تیر کر اپنی جان بچائی اور ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You