اہم خبریںپاکستان

اسحاق ڈار نے ناراض پی پی کو منا لیا مگر بلاول گھر چلے گئے

اسحاق ڈار نے ناراض پی پی کو منا لیا مگر بلاول گھر چلے گئے۔

پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد حکومت کو کورم پورا کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان پیپلزپارٹی کو منالیا۔پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد حکومت کو کورم پورا کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔تاہم ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں منانے میں کامیاب ہوگئے۔خورشید شاہ، نوید قمر اسحاق ڈار کے ہمراہ ایون میں چلے گئے۔ اس کے وزیر خزانہ نے خورشید شاہ اور نوید قمر کی نشست پر جاکر ان سے گفتگو کی۔ بعد ازاں اعجاز جاکھرانی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر ارکان بھی ایوان میں پہنچ گئے۔اس حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہم اکٹھے ہیں، ملک کی بہتری کےلیے کام کر رہے ہیں۔اُدھر بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس سے گھر روانہ ہوگئے۔  صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ اجلاس میں شرکت کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہاکہ میں تو گھر جارہا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You