انٹرنیشنلاہم خبریں

آئیں نفرت کو امید سے بدل کر 2 ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں، نواز کی مودی کو مبارکباد

آئیں نفرت کو امید سے بدل کر 2 ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں، نواز کی مودی کو مبارکباد۔

الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔نواز شریف کی ٹوئٹ

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے نریندرمودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔دوسری جانب آج وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا اور وہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You