اہم خبریںکرائمز

پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔

پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔

اداکارہ خوشبو کی لاش نوشہرہ کے علاقے خوش مقام میں کھیتوں سے ملی، مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں 2 افرادکیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او

نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نوشہرہ میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔ضلعی پولیس آفیسر اظہرخان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے لاش ملی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سےہوئی۔مقتولہ پشتو ڈراموں کی اداکارہ ہیں۔مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے، انکار پر مبینہ طور پرفائرنگ کرکےقتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔دوسری جانب مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 2 افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور نامزد افرادکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You