اہم خبریںپاکستان

ملک کو نئی جماعت کی ضرورت ہے۔سابق وزیر اعظم

ملک کو نئی جماعت کی ضرورت ہے۔سابق وزیر اعظم

آج بھی وقت ہے کہ زیادہ حب الوطنی کا دعویدار مذاکرات کی پہل کرے۔شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو نئی جماعت کی ضرورت ہے جو عوام اور ملک کی بات کرسکے، تینوں جماعتوں میں کوئی صلاحیت نہیں، عوام پاکستان پارٹی ملکی معاملات کو حل کرے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ   پی ٹی آئی شخصی جماعت بن گئی ہے،آئین اور اصولوں پر قائم رہنا مزاحمت ہوتی ہے، آج بھی وقت ہے کہ زیادہ حب الوطنی کا دعویدار مذاکرات کی پہل کرے۔انہو ں نے  کہا کہ سوال یہ ہے کہ عدالتی فیصلے کا الیکشن پر اثر پڑا ہے یا نہیں، الیکشن جو نظام کی بنیاد ہے اگر اس پر اثر پڑ رہا ہے تو نوٹس لینا چاہئے تھا عدالت کے پاس سوموٹو پاور ہیں، الیکشن کمیشن کی ساکھ پر اثر پڑتا ہے کیونکہ بہت سے الیکشن ایڈمنسٹریشن نے کرائے اور بہت سے الیکشن عدلیہ نے کرائے ہیں ،عدلیہ پر عوام کا اعتماد ہوتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You