اہم خبریںخیبرپختون خواہ

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخواہ حکومت صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے برطانوی اداروں کے تعاون اور اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا ( کے پی کے)  علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں برطانوی سرمایہ کار اداروں کی طرف سے سرمایہ کاری کی خواہاں ہے، صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلی کے پی کے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے برطانوی اداروں کے تعاون اور اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس کے علاوہ صوبائی حکومت مستقبل میں باہمی اشتراک کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید  کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں برطانوی سرمایہ کار اداروں کی طرف سے سرمایہ کاری کی خواہاں ہے، جبکہ صوبے میں معدنیات،  توانائی اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You