اہم خبریںپنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان۔

گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے۔مریم نواز

لاہور(نمائندہ طارق اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے گندم کی خریداری میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اسپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کاشت کاروں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پروجیکٹ لارہے ہیں ، پرائس کنٹرول کے لیے الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔دوسری جانب کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس میں مریم نواز نے خبردار کیا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You