اہم خبریںپنجاب

سیاسی مذاکرات کیلئے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔یوسف رضا گیلانی

سیاسی مذاکرات کیلئے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔یوسف رضا گیلانی

سیاسی معاملات پر بات کرنے کیلئے ہم مذاکرات کیلئے حاضر ہیں۔قائم مقام صدر

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ سیاسی مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہےکہ وہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے  یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک عدم استحکام کا شکار  ہے، سیاست دانوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام، معاشی عدم استحکام کا جواز  بنتا ہے، سیاسی معاملات پربات کرنےکے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہےکہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں، ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے خدو خال بنیں گے تو پیپلز پارٹی حکومت کو مشورے دےگی، بجٹ عوام دوست، کسان دوست ، نوجوان دوست ہونا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You