گجرات

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گلیانہ کے زیر اہتمام انسداد منشیات ریلی کا انعقاد کیا گیا

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گلیانہ کے زیر اہتمام انسداد منشیات ریلی کا انعقاد کیا گیا

ریلی کی سرپرستی پرنسپل جناب محمد اعجاز احمد ، ڈاکٹر محمد فیصل نوید گلیانوی، شہزاد منور، محمد اسلام ، محمد احتشام اور دیگر اساتذہ نے کی۔

گلیانہ (محمد زاہد خورشید) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گلیانہ کے زیر اہتمام انسداد منشیات ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ ادارہ ہذا نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی سرپرستی ادارہ ہذا کے پرنسپل جناب محمد اعجاز احمد ، ڈاکٹر محمد فیصل نوید گلیانوی، شہزاد منور، محمد اسلام ، محمد احتشام ، اور دیگر استاذ گرامی نے کی۔ محترم ڈاکٹر فیصل نوید گلیانوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرناہے نشہ کرنے والا شخص اپنے خاندان ہی نہیں بلکہ تمام معاشرے کے لیے ناسور ہوتا ہے۔ نوجوان طلبہ کو اس بات سے آگاہی کا مقصد انھے مستقبل میں اس ناسور سے بچانا ہے۔ طلباء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد منشیات سے انکار زندگی سے پیار ،نشہ ایک لعنت ہے کے نعرے لگاتے ہوئے ریلی کو رواں دواں رکھے اس موقع پر تھانہ گلیانہ کے سٹاف نے سیکورٹی کے فرائض بطریق احسن سرانجام دئیے گلیانہ پریس کلب کے صدر فیصل شیخ اور جنرل سیکرٹری آصف حسین نے بھی شرکت کی عوام الناس کا اس موقع پر جوش و خروش دیدنی تھا انجمن تاجران گلیانہ نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گلیانہ کو اس کامیاب ریلی پر مبارکباد پیش کی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You