
راولپنڈی( افتخار خٹک سے رپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوآرڈینیٹر و رُکن پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان نے کہا ہے
کہ پنجاب بھر کے گورنمنٹ ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کے پُرامن اور شفاف الیکشن بہترین جمہوری دور اور اخلاقی اقدار کی اعلیٰ مثال ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سمیت محکمہ تعلیم اور سیکورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں گورنمنٹ ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار راولپنڈی میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رُکن پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے نائب صدر ڈاکٹر مقبول احمد خان اور ہیڈ ماسٹر عبید اللہ انور جنجوعہ نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور مرکزی ہال کی تزئین و آرائش کیلئے بھی خصوصی اعلان کیا شازیہ رضوان اور ڈاکٹر مقبول احمد خان نے راولپنڈی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے محمد حنیف عباسی، طاہرہ اورنگ زیب ،ضیاء اللہ شاہ اور راجہ حنیف ایڈوکیٹ کی شاندار خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔





