آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی دیکھانےپر جہلم پولیس کے ایس ایچ او سول لائنز محمد عمران اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا،
انعامات وصول کرنے والے افسران و اہلکاران میں ایس ایچ او سول لائنز محمد عمران،اے ایس ائی عبدالرؤف افضل،ہیڈ کانسٹیبل آصف ایوب اور کانسٹیبل عبدالرحمان شامل ہیں،
ذہنی پسماندہ نوجوان نے اسلحہ سے لیس ہو کرنجی تعلیمی ادارے کے اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو یرغمال بنالیا تھا،
جس پر پولیس تھانہ سول لائن نے بر وقت ریسپانس کرتے ہوئے کالج میں محبوس اسٹاف اور طلباء کو بحفاظت نکالنے کے ساتھ ساتھ نوجوان کو غیر مسلح کر کے حراست میں لیا اور قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،
ڈرگ فری پنجاب، خواتین و بچوں کے تحفظ کی Never Again مہم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے گا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
جہلم پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جرائم کی سرکوبی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ



