اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس نے دوہرے قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرلیا

گجرات پولیس نے دوہرے قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سابقہ دشمنی پر بھلوٹ گجو کے رہائشی باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ مقدمہ میں نامزد ایک ملزم فاروق عرف عامر ولد صفدر سکنہ گجو بیرون ملک فرار ہو گیا ۔ جسے ایس ایچ تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے ٹریس کرکے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا ہے کہ سنگین جرائم کرکے بیرون ممالک فرار ہونے والے
مجرمان اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You