غزہ میں جاری انسانوں کا قتل عام نسل کشی نہیں تو اور کیا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

غزہ میں جاری انسانوں کا قتل عام نسل کشی نہیں تو اور کیا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
امریکی صدر جوبائیڈ ن کا اسرائیل کے حق میں بیان مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے:
چیئرمین
سات ماہ سے جاری اسرائیلی دہشت گردی سے ہزاروں بچے مرد و خواتین شہید ہوچکی ہیں:گفتگو
ظلم و تشدد کے شکارفلسطینیوں تک خوراک پہنچنے دی جارہی اور نہ ہی ادویات،اس بڑا ظلم اور کیا ہوگا
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا امریکی صدر جوبائیڈن کا اسرائیل کے حق میں بیان پر ردعمل
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ غزہ میں جاری انسانوں کا قتل عام نسل کشی نہیں تو اور کیا ہے،امریکی صدر جوبائیڈ ن کا اسرائیل کے حق میں بیان مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،فلسطین میں مسلسل سات ماہ سے زائد کے عرصے سے جاری اسرائیلی دہشت گردی سے ہزاروں بچے،نوجوان،بزرگ اور خواتین شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں مگر امریکی صدر اسے فلسطینیوں کی نسل کشی ماننے کو تیار نہیں ہیں،جوبائیڈ ن اس طرح کے بیانات سے عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے بلکہ سب کچھ واضع ہوچکی پوری دنیا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسرائیل کے حق میں امریکی صدر جوبائیڈ ن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حالات جنگ میں مبتلا فلسطینیوں تک خوراک پہنچنے دی جارہی اور نہ ہی ادویات فراہم کی جارہی ہیں بلکہ انہیں ہر طریقے سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم امہ کو باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سب کو بلا تفریق آگے بڑھنا ہوگا۔



