اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کل تہران جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کل تہران جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران جائیں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایران کے ایک روزہ  دورے  پر تہران جائیں گے۔ذرائع کے مطابق تہران میں قومی سطح پر نماز جنازہ  ایران کے سپریم لیڈر  سید علی خامنہ ای  پڑھائیں گے، تہران میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔آج ایرانی شہر قم میں بھی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی مشہد  میں عوامی نماز جنازہ پرسوں ادا کی جائے گی، جمعرات کو مشہد میں شہدا کی نماز جنازہ صبح  10 بجے ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز  جنازہ  و تدفین امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You