اہم خبریںپاکستان

چیئرمین پی اے سی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا

چیئرمین پی اے سی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا۔

تاریخ میں پہلی بار چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین پر اتفاق نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق تاریخ میں پہلی بار چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے، ووٹنگ کی صورت میں چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیے جانے پر غور ہورہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پی اے سی میں حکومت کے 16 اور اپوزیشن بشمول سنی اتحاد کونسل کے  8 ارکان ہونے کا امکان ہے، ووٹنگ ہونے کی صورت میں حکومتی رکن با آسانی چیئرمین پی اے سی بن سکتا ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا بتانا ہے کہ رولز  یا قانون میں کہیں درج نہیں کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن سے ہوگا مگر ماضی میں کبھی چیئرمین پی اے سی کے عہدے کے لیے ووٹنگ نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پی اے سی کے لیے نامزد کررکھا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You