پنجاب

پاکستان و کرغزستان دو برادر اسلامی ملک اور کرغزستان پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،ملزمان کو سزا دی

چیئرمین مستقبل پاکستان کا بشکیک میں پاکستانی طلبا پر تشدد کے خلاف اظہار تشویش
حکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کی مدد و حمایت کو یقینی بنائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
بیرون ممالک میں زیر تعلیم طلبہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ،مسائل کے حل کیلئے سٹوڈنٹ کونسل بنائی جائے:گفتگو

پاکستان و کرغزستان دو برادر اسلامی ملک اور کرغزستان پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،ملزمان کو سزا دی جائے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے بشکیک میں پاکستانی طلبا کے خلاف پُر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان و کرغزستان دو برادر اسلامی ملک ہیں اور کرغزستان پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے مگر طلبا پر تشدد انتہائی افسوس ناک امر ہے پاکستانی حکومت کرغزستان میں سٹوڈنٹس کو بے یار و مدد گار چھوڑنے کی بجائے ان کی مدد و حمایت کو یقینی بناتے ہوئے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائی،بیرون ممالک میں زیر تعلیم طلبہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے تحفظ،مدد اور حفاظت کیلئے وہاں کے ممالک میں موجود سفارت کاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بیرون ممالک میں نیشنل ایجوکیشن کونسل کا قیام عمل میں لائے تاکہ وہاں پر طلبہ کو اگر کسی پریشانی اور مشکل کا سامنا ہو تو اس کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ کرغزستان حکومت طلبا پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You