انٹرنیشنلاہم خبریں

کرپشن کیس: سابق ایرانی وزیر کو 3 سال کی سزا

کرپشن کیس: سابق ایرانی وزیر کو 3 سال کی سزا۔

سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔

  تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران میں عدالت نے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی۔میڈیا کے مطابق چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو تین سال قید کی سزا سنائی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021 سے اپریل 2022 تک وزیر رہے اور ان کے استعفی دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You