اہم خبریںخیبرپختون خواہ

دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔حبیبہ شرافت

دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔حبیبہ شرافت

شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے اسکول پر دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔نائب صدر پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے اسکول پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ جب تک عوام دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف متفق و متحد نہ ہو تب تک دہشگردی کا خاتمہ نہ ممکن ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز اداروں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You