خیبرپختون خواہ

شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے اسکول پر دہشتگرد حملے کی مذمت۔عبداالسلام آفریدی

شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے اسکول پر دہشتگرد حملے کی مذمت۔عبداالسلام آفریدی

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کیلئے قائم نجی اسکول پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب تک عوام دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف متفق و متحد نہ ہو تب تک دہشگردی کا خاتمہ نہ ممکن ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز اداروں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You