خیبرپختون خواہ

علی امین گنڈا پور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا

علی امین گنڈا پور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا

علی امین گنڈاپور کا طرز عمل دیکھ کر لگتا ہے کہ جلد کوئی جیالا خیبر پختون خواہ کا وزیر اعلی ہوگا۔فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ علی امین گنڈا پور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، ہم ایک سیاسی یتیم کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین کا طرز عمل دیکھ کر لگتا ہےکہ جلدکوئی جیالا خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتےکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگے، گورنر ہاؤس کو سازشوں کا گڑھ نہیں بننے دیں گے، صوبےکے لیے زیادہ  سے  زیادہ  فنڈز لانےکی کوشش کریں گے۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے پاس جو  عہدہ ہے اس کا مجھے پاس ہے اور مجھے اس عہدے کی حفاظت کرنا  آتی ہے،  پریشان نہ ہوں، گورنر ہاؤس اور فیصل کنڈی کو ذہن پر سوار نہ کریں، آئیں کام کریں ترقی کریں، اب میں تو  ان کے ذہن سے گورنر ہاؤس نہیں نکال سکتا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You