اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادن خان : سب ڈویثرن پنڈدادنخان کے سپوت سوسائٹی آف آرٹس کےروح رواں ملکی سطح پر شہرت

پنڈدادن خان : سب ڈویثرن پنڈدادنخان کے سپوت سوسائٹی آف آرٹس کےروح رواں ملکی سطح پر شہرت سمیت گولڈ میڈل حاصل کرنے والے مصور وآرٹسٹ ملک صفدر کامران کے زیر اہتمام

جمرات9 فروری 2024 لیڈز کالج براۓ خواتین بالمقابل بن رضیہ میرج ہال مصوری اور خطاطی پر مبنی فن پاروں کی نمائیش سجائی گیئ اس نمائیش میں نئے آرٹسٹوں کو بھی مدعو کیا گیا مناہل خضر حیات گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ اسے کم عمری میں ہی لیڈ پینسل کے ذریعے کاغذ پر آڑی ترچھی لکیریں کھینچ کر خطاطی و مصوری کا شوق تھا لیکن میں نے اپنی تعلیم کو مقدم سمجھا یونیورسٹی سے آرٹ کی ڈگری لینے کے بعد میں نے باقاعدہ فن خطاطی اور مصوری پر فوکس کیا اس سلسلے میں کافی حد تک ملک صفدر کامران جو ملک گیر سطح تک اپنا نام بنا چکے ہیں نے میری راہنمائی فرمائی مناہل نے مزید کہا کہ۔انکی پینٹنگز کو فیصل آباد میں لگنے والی نمائیش میں خوب پزیرائی ملی جو میرے لیۓ اعزاز سے کم نہیں اس دوران انھوں نے کیلی گرافی میں بین الاقوامی سطح پر اپنے فن پاروں کو متعارف کرانیوالے مصور اشرف ہیرا کے کام کی بھی تعریف کی جبکہ معروف مصور و خطاط ملک صفدر کامران نے میڈیا کو بتایا کہ اس نمائیش کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات سے دور رہ کر قدرت کے حسین مناظر کو برش اور پینسل کے ذریعے کینوس پر نکھارنےکی طرف رغبت دینا ہے تاکہ وہ معاشرے میں پھیلی سٹریس سے خود کو دور رکھتے ہوۓ اپنے اندر چھپے فنکار کی صلاحیتیں عوام میں اجاگر کر کے داد و تحسین حاصل کریں یہ نمائیش ہفتہ بھر جاری رہے گی

پنڈدادن خان : رپورٹ : عمران حیدر ببلی سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You