اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے 2بھتہ خور گرفتار کرلیے

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر صغیر حسین اور ان کی پولیس ٹیم نے لالہ موسیٰ میں بھتہ خوری کی وارتیں کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔شاہ میر سکنہ منڈی بہاؤالدین 2۔بشیر احمد سکنہ لالہ موسیٰ شامل ہیں جو موبائل فون پر شہریوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتے تھے۔ دوران ریڈ ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You