پنجاب

مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ خلاف قانون،سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں

مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ خلاف قانون،سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

سیاسی جماعتوں میں خلاف میرٹ اور منظور نظر افراد کو نوازانے کی روایات کو بدلنے کی ضرورت ہے:گفتگو

انتشار پر مبنی سیاست ملکی اور عوامی مسائل میں اضافے کی وجہ،سیاستدان افہام و تفہیم کا عملی مظاہرہ کریں:چیئرمین

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے کی معطلی پر خصوصی گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ خلاف قانون تھی اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں،سیاسی جماعتوں میں خلاف میرٹ اور منظور نظر افراد کو نوازانے کی فرسودہ روایات کو فوری طور پر بدلتے ہوئے اہل و نیک نیت افراد کو آگے لایا جائے تاکہ خدا داد صلاحیتوں کے حامل افراد ملکی ترقی و قومی خوشحالی میں بلا تفریق اپنا کردار ادا کرسکیں،انتشار پر مبنی سیاست ملکی اور عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہے اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو افہام و تفہیم کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ اس کی وجہ سے جو ملک کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں ان کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار مخصوص نشستوں کے فیصلے کی معطلی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کا خواب کسی طور بھی پورا نہیں ہوپائے گا تاہم ضرورت اس امر کی ہے تمام سیاسی جماعتیں آپس کے فرضی اختلافات کو بھلاتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آگے بڑھیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You