علامہ شبیر حسن میثمی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی

علامہ شبیر حسن میثمی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات،ترجمان
گلگت بلتستان کے آئینی و ملی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی،علامہ شبیر حسن میثمی
گلگت بلتستان میں مسافر بسوں کے آئے دن خوفناک حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان حکومتی نا اہلی کہ سبب ہے،علامہ شبیر حسن میثمی
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات کی اور ملک بھر میں جاری دورہ جات کی مکمل تفصیلات قائد محترم کو پیش کیں اور مختلف اہم امور پر بھی غور خوص ہوا اور آئندہ کی حکمت عملی و لائحہ عمل کے حوالے سے بھی بات چیت زیر بحث رہی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ گلگت بلتستان کے آئینی و ملی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی علامہ شبیر حسن میثمی کا مزید کہنا تھا گلگت بلتستان میں مسافر بسوں کے آئے دن خوفناک حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان حکومتی نا اہلی کہ سبب ہے مر کزی شاہراہ کی تو سیع اور حفاظتی اقدامات کے سبب مسلسل حادثات رونما ہورہے ہیں حکومت کو چائیے کہ فی الفور قومی شاہراہ کی مرمت کا انتظام کرے تاکہ حادثات سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔



