اہم خبریںخیبرپختون خواہ

کے پی حکومت غیر سنجیدہ، پنجاب حکومت اس بار بھی سیلاب متاثرین کا سہارا بنی۔میئر پشاور

کے پی حکومت غیر سنجیدہ، پنجاب حکومت اس بار بھی سیلاب متاثرین کا سہارا بنی۔میئر پشاور

وزیرصحت پنجاب عمران نزیر آج پشاور کا دورہ کریں گے اور امدادی پیکج کی بڑی کھیپ آج پشاور میں سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میئر میٹروپولیٹن پشاور زبیر علی کا پشاور سیلاب متاثرین کی امداد کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج بھیج دیا ہے اور اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر آج پشاور کا دورہ کریں گے۔امدادی پیکیج کی بڑی کھیپ آج پشاور میں سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگی اور یہ امدادی پیکیج کونسل ہال میں تقسیم کیا جائے گا۔اس حوالے سے میئر  پشاور  زبیر علی نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی پشاور کے سیلاب متاثرین کا سہارا بنی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں غیرسنجیدہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You