خیبرپختون خواہ

فیصل کریم کنڈی نے ابتدائی تعلیم کراچی کے سینٹ پیٹر سکول سے حاصل کی۔

فیصل کریم کنڈی نے ابتدائی تعلیم کراچی کے سینٹ پیٹر سکول سے حاصل کی۔

لندن کے تھامس ویلی کالج سے ایل ایل بی کی اور 2001 کے بلدیاتی انتخابات سے اپنی عملی سیاست کا آغاز کیا۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 24 مئی 1975 کو پیدا ہونے والے فیصل کریم کنڈی نے ابتدائی تعلیم کراچی کے سینٹ پیٹر سکول میں حاصل کی میٹرک سینٹ ہیلن ہائی سکول ڈیرہ اسماعیل خان اور بیچلر ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی لندن کے تھامس ویلی کالج سے ایل ایل بی کی اور 2001 کے بلدیاتی انتخابات سے اپنی عملی سیاست کا اغاز کیا, 2008 کے عام انتخابات میں مولانا فضل الرحمان کو شکست دیکر ایم این اے منتخب ہوئے، 19 مارچ 2008 کو جب انہیں قومی اسمبلی کا 17 واں ڈپٹی سپیکر تعینات کیا گیا تو اس وقت ان کی عمر 33 سال تھی اور وہ کم عمر ڈپٹی سپیکر کا اعزاز حاصل کر بیٹھے
انہیں 2022 میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کی وزارت میں اپنا معاون خصوصی بنایا۔فیصل کریم کنڈی گزشتہ کئی سالوں سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر کام کررہے تھے انہوں نے میڈیا پر پارٹی موقف کی بھرپور اور جاندار انداز سے ترجمانی کی انہیں انکی شرافت بردباری تحمل اور اعلی اخلاقی اقدار کی بنیاد پر میڈیا کے حلقوں میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔فیصل کریم کنڈی کا تعلق ایک سیاسی خانوادے سے ہے جد امجد بیرسٹر عبدالرحیم کنڈی 1932 سے 1937 کی قانون ساز اسمبلی کے پہلے ڈپٹی سپیکر کا اعزاز رکھتے تھے, عبدالرحیم خان کنڈی 1919 میں سنٹرل لیجسلیٹو اسمبلی کے بھی ممبر تھے اسی طرح خاندان کے بزرگ فضل قدیم کنڈی مغربی پاکستان اسمبلی کے ممبر تھے نانا جسٹس فیض اللہ خان کنڈی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی کابینہ میں وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ اور بعض ازاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین رہے فیصل کریم کنڈی کے والد فضل کریم خان کنڈی خان مرحوم 1983 سے 1991 تک ضلع کونسل کے چیئرمین رہے 1991 کی عام انتخابات میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور مولانا فضل الرحمان کو شکست دی واضح رہے کہ شہید ذو الفقار علی بھٹو نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن لڑا تھا مگر مفتی محمود مرحوم سے شکست کھا گئے تھے تاہم اس حلقہ میں پی پی پی کو پہلی کامیابی فضل کریم کنڈی کی کامیابی کی صورت میں ملی اس وقت میاں نواز شریف نے فضل کریم خان کنڈی کو تعاون کے بدلے وفاقی کابینہ میں وزیر بنانے کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول نہ کی جس کی وجہ سے پی پی کی قائد بے نظیر بھٹو فضل کریم خان کنڈی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھی، فیصل کریم کنڈی کے چھوٹے بھائی احمد کریم کنڈی دوسری مرتبہ ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ سٹی ٹو سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں انہیں خیبر پختونخوا اسمبلی کے محنتی دلائل کے ساتھ بات کرنے والے اور خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑنے والے نوجوان ایم پی اے کے طور پر صوبہ بھر میں خوب پزیرائی ملی ہے احمد کریم کنڈی نے حالیہ الیکشن میں اپنے حلقہ میں اپنے مد مقابل وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو بھاری اکثریت سے شکست بھی دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You