پنجاب

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ملکی سائنسد ان خداداد صلاحیتوں کے حامل:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ملکی سائنسد ان خداداد صلاحیتوں کے حامل:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

سیٹلائٹ کے شعبے میں خودمختار ہونے کی ضرورت ہے اس پر حکومت کو خصوصی توجہ دینا ہوگی:چیئرمین

ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع اور آئی ٹی سمیت جدید شعبوں پر توجہ دی جائے:گفتگو

سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی کامیاب روانگی پر آئی ایس ٹی اساتذہ،طلبہ اور سپارکو ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے چاند پر پاکستان کے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے یہاں کے سائنسدان اور دیگر شعبوں کے ماہرین خدا داد صلاحیتوں کے حامل ہیں اگر انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں،چاند پر سیٹلائٹ بھیجنے والا پاکستان دنیا کا چھٹا اور پہلا اسلامی ملک بن گیا ہے اس پر انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے اساتذہ،طلبہ اور سپارکو ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کہ انہوں نے اپنی محنت سے ملک کو یہ اعزاز بخشا،ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہوئے آئی ٹی سمیت دیگر جدید شعبوں پر توجہ دے۔انجینئر ندیم قریشی نے کہا کہ ہمیں سیٹلائٹ کے شعبے میں خودمختار ہونے کی ضرورت ہے اس پر حکومت کو خصوصی توجہ دینی ہوگی تاکہ مستقبل میں مزید کامیابیاں و کامرانیاں ہمارا مقدر بن سکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You