پنجاب

کچے کے ساتھ پکے کے ڈاکوٶں کا بھی خاتمہ یقینی بنایا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

کچے کے ساتھ پکے کے ڈاکوٶں کا بھی خاتمہ یقینی بنایا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

شرافت کا لبادہ اوڑھے پکے کے ڈاکو عوام کا معاشی استحصال کرتے ہوئے انہیں زندہ درگور ہونے پر مجبور کررہے ہیں:گفتگو

سندھ اور پنجاب کے کچہ میں ڈاکوٶں کے خاتمے کیلئے ضروری ہے پاک فوج کی نگرانی میں آپریشن کیا جائے:چیئرمین

صدر مملکت کی زیر صدارت امن و امان کے قیام کے حوالے سے اجلاس اس وقت تک کار آمد ثابت نہیں ہوپائے گا جب تک عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ کچے کے ساتھ پکے کے ڈاکوٶں کا بھی خاتمہ یقینی بنایا جائے،شرافت کا لبادہ اوڑھے پکے کے ڈاکو عوام کا معاشی استحصال کرتے ہوئے انہیں زندہ درگور ہونے پر مجبور کررہے ہیں،سندھ اور پنجاب کے کچہ میں ڈاکووں کے خاتمے کیلئے ضروری ہے پاک فوج کی نگرانی میں خصوصی آپریشن کیا جائے تاکہ ریاست کی رٹ برقرار رہے،کراچی میں امن و امان کا قیام گزشتہ کئی دہائیوں سے سوالیہ نشان رہا ہے مگر اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم پر قابو پاتے ہوئے اسے دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جائے،صدر مملکت کی زیر صدارت امن و امان کے قیام کے حوالے سے اجلاس اس وقت تک کار آمد ثابت نہیں ہوپائے گا جب تک اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے اس طرح کی باتیں تو گزشتہ کئی دہائیوں سے سننے کو ملی رہی ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے عوام لٹنے کے ساتھ زندگی سے ہاتھ دھونے پر مجبور ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امن و امان کے قیام میں حائل رکاوٹوں کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ طبقاتی نظام انصاف اور محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے امن و امان کا قیام خواب بنتا جارہا ہے اگر ان رکاوٹوں کو دور کرلیا جائے تو بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You