انٹرنیشنلاہم خبریں

دونوں ممالک کو شراکت دار ہونا چاہیے‘،چینی صدر اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

دونوں ممالک کو شراکت دار ہونا چاہیے‘،چینی صدر اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات۔

چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چند ماہ میں دونوں ممالک کی ٹیم نے بات چیت میں کچھ مثبت پیشرفت کی ہے۔چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو حریفوں کے بجائے شراکت دار ہونا چاہیے اور اختلافات محفوظ رکھتے ہوئے مشترکہ بنیاد پر کام کرنا چاہیے، چین پراعتماد اور  خوشحال امریکا کو دیکھ کر خوش ہے، امید ہے کہ امریکا بھی چین کی ترقی پرمثبت نظریہ رکھے گا۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ اب بھی بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You