اہم خبریںپاکستان

وزیر داخلہ کا بجلی بلوں کی اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کاحکم

وزیر داخلہ کا بجلی بلوں کی اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کاحکم۔

ایف آئی اے افسران کو ہدایت کی کہ اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔محسن نقوی

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی بلوں میں اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکرنےکا حکم دیا۔انہوں نے ایف آئی اے افسران کو ہدایت کی کہ اووربلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔محسن نقوی کاکہنا تھا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بجلی چوری پرقابو پانے کیلئے بلوچستان،خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You