سندھ

سعودی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا، فرازالرحمان

سعودی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا، فرازالرحمان

سرمایہ کاری کیلئے کاوشوں پروزیر اعظم اور  آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
پاکستان بزنس گروپ  ملک میں  تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
معروف تاجر رہنما اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی و چیئرمین فرازالرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان بزنس گروپ  ملک میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ملک کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے جنت بنایا جا سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نےسعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے کاوشوں پروزیر اعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر   خراج تحسین کےمستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے معاون کردار ادا کیا ہے، پاکستانی اور سعودی تاجروں کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں براہ راست تعاون ناگزیرہے۔فرازالرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک میں مشترکہ تجارتی نمائشوں کا انعقاد اور آزاد تجارتی معاہدہ بھی باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی اور سیاسی ماحول نے سعودی عرب کو معاشی ترقی اور پاکستان کی برآمدات کے لئے منافع بخش مارکیٹ بنا دیا ہے، پاکستان کے پاس سعودی عرب کے ساتھ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، چاول، چمڑے، سمندری خوراک، ڈیری فارمنگ اور دیگر شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لئے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You