انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران کے داغےگئے 99 فیصد ڈرون اور میزائلوں کو تباہ کردیاگیا۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ

ایران کے داغےگئے 99 فیصد ڈرون اور میزائلوں کو تباہ کردیاگیا۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ

ایران نے300سے زائد پروجیکٹائل اسرائیل کی طرف داغے، بیلسٹک میزائلوں کی معمولی تعداداسرائیلی سرزمین تک پہنچ سکی۔اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے داغےگئے 99 فیصد ڈرون اور میزائلوں کو  تباہ کردیاگیا۔اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ایران نے 300سے زائد پروجیکٹائل اسرائیل کی طرف داغے، بیلسٹک میزائلوں کی معمولی تعداد اسرائیلی سرزمین تک پہنچ سکی۔واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر  ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You