انٹرنیشنلاہم خبریں

عید کے موقع پر اسرائیل کا غزہ پر حملہ، اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید

عید کے موقع پر اسرائیل کا غزہ پر حملہ، اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید۔

اسماعیل ہنیہ کو اس وقت بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع دی گئی جس وقت وہ خود غزہ سے قطر لائے گئے زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال میں موجود تھے۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں فضائی حملہ کرکے مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید کردیے۔میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شمال مغربی غزہ میں شاتی مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا۔حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں اسماعیل ہنیہ نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں ان کے بیٹے ہازم، عامر اور محمد شہید ہوگئے جبکہ ان کے پوتے بھی شہید ہوئے۔اسماعیل ہنیہ کو اُس وقت بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کی اطلاع دی گئی جس وقت وہ خود غزہ سے قطر لائے گئے زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال میں موجود تھے۔انہوں نے بیٹوں کی شہادت کی خبر کو صبر کے ساتھ سنا اور کہا کہ میرے بیٹے غزہ ہمارے لوگوں کے ساتھ رہے اور علاقہ نہیں چھوڑا، میرے بیٹوں کا خون غزہ میں شہید ہونے والے ہمارے لوگوں کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں اور وہ قبلہ اول کو آزاد کرانے کی راہ میں قربانیوں کے سوا کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے تمام لوگوں اور غزہ کے رہائشیوں کے تمام خاندانوں نے اپنے بچوں کے خون کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور میں ان میں سے ایک ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ کے پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You